Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران صاحب آپ شہبازشریف کےآنےسے پہاڑوں میں چھُپ گئے ہیں۔مریم اورنگزیب

لاہور:ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ شہبازشریف وطن واپس آگئے،اب عمران خان مصنوعی بیانیےسےعوام کو بیوقوف نہیں بناسکتےاور اب ان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نےشہبازشریف کی وطن واپسی کےبعد اپنےبیان میں کہاکہ عمران صاحب شہبازشریف واپس آ گئے،آپ کی ڈھیل کا وقت ختم ہوا جاتا ہے،عمران صاحب آپ شہبازشریف کےآنےسےپہاڑوں میں چھُپ گئے ہیں۔

ترجمان(ن) لیگ نےکہاکہ حکومت کے جھوٹے کرائے کے ترجمانوں میں تھوڑی سی شرم ہےتورضا کارانہ استعفے دے دیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب شہباز شریف ملک سنوارنے والوں میں سے ہیں اور عوام اُن سے محبت کرتے ہیں، عمران صاحب تیاری کریں آپ نے شہباز شریف کو اپنی نالائقی اور نااہلی کے جواب دینے ہیں۔

انہوں نےوزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے مزید کہا کہ عمران صاحب کنٹینر پر گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کے رہنے پر بھاشن اور خود گورنر ہاؤس میں مزے لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.