Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوامی نیشنل پارٹی نےسینئررہنماؤں بشریٰ گوہراورافراسیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کردی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی نےسینئررہنماؤں بشریٰ گوہراورافراسیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔اےاین پی کے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی کے صدراسفندریارولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے،کارکنوں میں انتشارپھیلانے اور پارٹی کو نقصان پہنچانےکےالزام میں مرکزی نائب صدر بشری ٰ گوہراورسینئر رہنما افراسیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

یاد رہے کہ اے این پی نے دونوں رہنماؤں کو سات روز قبل شو کاز نوٹسز جاری کیے تھے جن میں ان سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش پر جواب طلب کیا گیا تھا۔

اے این پی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما شوکاز نوٹسز کے جواب میں وہ پارٹی کو مطمئن نہ کر سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.