Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوام بےنامی اثاثےاوراکاؤنٹ30جون تک ظاہرکریں پھرموقع نہیں ملے گا۔وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےقوم کےنام جاری پیغام میں کہاہےکہ عوام بےنامی اثاثےاوراکاؤنٹ30جون تک ظاہرکریں پھرموقع نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نےقوم کےنام جاری 2منٹ 20 سیکنڈ کےویڈیو پیغام میں کہاکہ بدقسمتی سےپاکستانی سب سےکم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں،ملک کو اوپراٹھانےکےلیےسب کو ٹیکس دینا چاہیے،ٹیکس نہیں دیں گے تو ہم اوپر نہیں جاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ4ہزارارب روپےکاٹیکس اکٹھاکرتے ہیں، ٹیکس کانصف قرضوں کی اقساط کی ادائیگی میں چلاجاتا ہے،باقی کے پیسوں سے ملک کےخرچےپورے نہیں ہوسکتے،قوم میں جذبہ ہوتوسالانہ10 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ ہمارے پاس وہ معلومات ہیں جو پہلےکسی حکومت کےپاس نہیں تھی،اثاثہ ڈکلیئر کرنےکی اسکیم میں سب شرکت کریں، 30جون تک اپنےاثاثےاوربےنامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں،بےنامی اثاثےاوراکاؤنٹ ڈکلیئر کرنے کاموقع پھرنہیں ملےگا،اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اوراپنےبچوں کا مستقبل ٹھیک کریں،ٹیکس دیکرہمیں موقع دیں کہ قوم کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرسکیں۔ پچھلے10سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے30ہزار روپےتک پہنچ چکاہے،ماضی میں حکمرانوں نےجو قرض لیےاسکی قسط ادا کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.