Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوام فائن سرمایہ کاری کمپنی کےنام سےقائم جعلی کمپنی سےہوشیار رہیں.ایس ای سی پی

اسلام آباد۔سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نےعوام الناس کو انتباہ کیاہےکہ فائن سرمایہ کاری کمپنی کےنام سےقائم جعلی کمپنی جو کہ اخبارات اورسوشل میڈیا کےذریعے عوام کو اس کمپنی میں سرمایہ کاری کےلئےراغب کررہی ہے،سے ہوشیار رہیں۔

واضح رہےکہ یہ کمپنی ایس ای سی پی کےساتھ رجسٹرڈ نہیں ہےاورغیر قانونی اورمشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ عوام کے بہترین مفاد میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہےکہ اپنے قیمتی سرمائے کو اس جعلی کمپنی میں لگا کر ضائع نہ کریں۔

یہ جعلی کمپنی سو شل میڈیا پراشتہارات کےذریعےعوام کو مختلف ملٹی لیول مارکیٹنگ اورغیر حقیقی منافع کےوعدوں اوردھوکہ دہی پر مبنی سکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دے رہی ہے اور عوام سے رقم بٹورنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔واضح رہے کی کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ملٹی لیول مارکیٹنگ، منافع کے حصول کی پا نزی یا پیرامڈ سکیموں کی اجازت نہیں ہے او اس طرح کا کوئی بھی کاروبار ممنوع اور خلاف قانون ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.