Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوام کےپیسےکو کسی صورت غیرضروری کاموں پرخرچ کرنےکی اجازت نہیں دیںگے،مشتاق غنی

صوبائی اسمبلی بطور نگران کردار ادا کرتی رہے گی اور عوا م الناس کے مفاد کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی

پشاور۔سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےچئیرمین مشتاق احمد غنی نےکہاہےکہ عوام کےپیسےکوکسی صورت غیر ضروری کاموں پرخرچ کرنےکی حکومت اجازت نہیں دے گی۔

صوبائی اسمبلی بطور نگران کردار ادا کرتی رہےگی اورعوام الناس کےمفاد کا ہرصورت تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےدوسرےاجلاس سےخطاب کررہے تھے.اجلاس میں محکمہ صحت کی2014ـ15کی سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جس کےمطابق خلیفہ گل نوازہسپتال بنو ں کیلئے ال2010ـ2011میں زائد قیمتوں پر طبی آلات کی خریداری کی گئی جسکی وجہ سے حکومت کوکافی مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کےممبر خوشدل خان اورڈاکٹر سمیرہ شمس کی زیرنگرانی محکمےسےریکوری کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس ضمن میں بےضابطگیوں کی نشاندہی کرنےاورخریدےگئےآلات کی مکمل تفصیلات ایک مہینےکےاندر جمع کرانےکاکہا گیااسکےعلاوہ DAC کےفیصلےپرعمل نہ کرنےپرمتعلقہ افسران کےخلاف کارروائی کاحکم دیا گیا۔

اسی طرح آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آباد میں خریدی گئی اکسیجن گیس کی قیمتوں کےفرق پرPAC کی طرف سے سوالات پرمحکمےنےبتایاکہ کراچی سےایبٹ آباد میں قیمتوں کافرق آتاہےجسکی ایک وجہ ٹرانسپورٹیشن کےاخراجات کاشماربھی ہےجس کے تحریری ثبوت کمیٹی کو پیش کیےگئےجس پرکمیٹی نےاطمینان کا اظہارکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.