Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

غزہ،اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پرفائرنگ،آنسوگیس کی شیلنگ 79شہری زخمی 

غزہ۔فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نےفلسطینی مظاہرین پرفائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ کردی جسکےنتیجے میں دسیوں شہر ی زخمی ہوگئے،زخمیوں میں طبی عملےکےامدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کےمطابق غزہ کی مشرقی سرحد پرناکہ بندی کےخاتمےاورفلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کیلئےہونیوالےہفتہ وارمظاہروں پر اسرائیلی فوج نےفائرنگ کی جسکےنتیجےمیں79فلسطینی زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نےبتایاکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالوں میں دوامدادی کارکن بھی شامل ہیں۔القدرہ نےبتایاکہ ایک زخمی شہری کےسینےمیں گولی لگی ہےجسےہسپتال منتقل کردیاگیاہےتاہم اس کی حالت خطرےمیں بیان کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.