Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

غلام ذہنیت والےمرغی کےذریعےغربت کےخاتمےکی بات پرمذاق اڑاتےہیں.وزیراعظم

جب''ولایتی''دیسی مرغی اورغربت کےخاتمےکی بات کریں تو وہ شاندارکہلاتا ہے،عمران خان

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ دیسی لوگ مرغی کےذریعےغربت کےخاتمےکی بات کریں توغلامانہ ذہنیت والےمذاق اڑاتے ہیں۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پرٹوئٹ کرتےہوئےوزیراعظم عمران کان نےاپنےمرغی کےفارمولےپروضاحت دیتےہوئےکہاکہ جب ایشائی لوگ پولٹری کےذریعے غربت کاخاتمہ کرنےکی بات کریں توغلامانہ ذہنیت والےان کامذاق اڑایاجاتاہےلیکن یہی بات جب مغرب میں سے کوئی کرے تو اسے دانشمندانہ سوچ قراردیا جاتا ہے۔

دوسری جانب وزیرتوانائی عمرایوب نےوزارت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی،وزیراعظم عمران خان نےٹوئٹ کرتےہوئے کہاکہ بجلی چوری،لائن لاسزپرقابوپانےپروزیرتوانائی کومبارکباد پیش کرتاہوں،بجلی چوری ہونا لوڈشیڈنگ اورمہنگی بجلی کی ایک اہم وجہ ہے۔واضح رہےوزیراعظم عمران خان نےتحریک انصاف کی حکومت کے100دن مکمل ہونےپرخصوصی تقریب سےخطاب کرتےہوئےغریب عوام کو مرغی کےفارم بناکرغربت ختم کرنےکا مشورہ دیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.