Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے، او آئی سی

مکہ المکرمہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین کے معاملے کو مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دے دیا۔ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے، آزاد اور خودمختار ریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا حق ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہرقسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تعصب پسندی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی۔ او آئی سی نے عالمی برادری سے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ دہشت گردی کوشہریت، مذہب یا کسی علاقے سےنہیں جوڑا جاسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.