Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فلم، ریڈیو اورٹی وی کے ناموراداکارعلی اعجاز انتقال کرگئے

لاہور: فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکارعلی اعجاز دل کا دورہ پڑنے سے 77 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ اداکارعلی اعجاز نے فلم، ریڈیو اور ٹی وی پر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ وہ مزاحیہ ہیرو کے طورپر بہت مقبول ہوئے، انہوں نے 1961ء میں فلم ’انسانیت‘ سے فنی کیریئر کا آغازکیا۔ علی اعجاز کی مشہور فلموں میں ’سالا صاحب‘ اور ’دبئی چلو‘ کا شمارہوتا ہے جبکہ مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’خواجہ اینڈ سن، کھوجی اور شیدا ٹلی‘ شامل ہیں۔ اداکارعلی اعجازکی سماجی فلم ’دبئی چلو‘ سپرہٹ رہی۔ علی اعجاز کا شمار پاکستان کی پنجابی فلموں کے سپراسٹارز میں ہوتا تھا۔ علی اعجاز کی اداکار ننھا مرحوم کے ساتھ جوڑی بے حد مقبول ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.