Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فیصل واوڈا کی تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل حل کرنےکیلئے ملکرکام کرنےکی دعوت

نیب کو مزید فعال ادارہ بنانے اور مستحکم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے فورم پر بحث ہونی چاہئے وفاقی وزیر

اسلام آباد۔وفاقی وزیربرائےآبی وسائل فیصل واوڈا نےتمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل حل کرنےکیلئےملکر کام کر نے کی دعوت دیدی۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نےکہا کہ عصرحاضر میں نیب کی اہمیت کو دیکھتے ہوئےاس کے قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

انہوں نےکہا کہ نیب کو مزید فعال ادارہ بنانے اورمستحکم کرنے کےلئےپارلیمنٹ کےفورم پربحث ہونی چاہئےکیونکہ ہم نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کرنا چاہتےہیں۔

شاہد خاقان عباسی کی طرف سےاسمبلی میں غیرپارلیمارنی الفاظ استعمال کرنےکےجواب میںفیصل واوڈا نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کے رہمنائوں کواسمبلی کےفورم پرشائستہ اورپارلیمانی الفاظ استعمال کرنےچاہئیں اورانہیں کسی بھی پارلیمنٹ کےممبر کےاہل خانہ کےبارےذاتی بات نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نےکہاکہ بجائےپولیٹیکل سکورنگ کےمیں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ عوامی مسائل حل کرنےکیلئےہمارےساتھ مل کر کام کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.