Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قائد اعظم کی مایہ ناز اور بےلوث قیادت کی بدولت آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لےرہےہیں.علی امین گنڈاپور

بانی پاکستان نے علامہ اقبال کے خواب کو ایک قلیل عرصے میں تعبیر کا روپ دیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،وفاقی وزیر امور کشمیر کا قائد اعظم کے یوم پیدائش کے مو قع پر پیغام

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنےقائد اعظم محمد علی جناح کے142یوم ولادت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغا م میں کہا ہے کہ قائداعظم کی مایہ ناز اور بے لوث قیادت کی بدولت آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لےرہےہیں ۔

انہوں نےکہاکہ جس طرح قائداعظم محمدعلی جناح نےعلامہ اقبال کےخواب کوایک قلیل عرصےمیں تعبیرکاروپ دیااس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نےکہاکہ پوری دُنیا اس حقیقت کوتسلیم کرتی ہےکہ قائداعظم اس خطےکی ایک ایسی شخصیت تھےجنہوں نےاس خطے میں تاریخ کے رُخ کوتبدیل کر دیا اور مسلمانوں کو ہندوں کے استحصال سے بچا کر ایک علیحدہ آزاد وطن دلوایا۔

وفاقی وزیر نےپاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانےکےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ایماندار اور محب وطن قیادت کی بدولت پاکستان پر دُنیا کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان بین الاقوامی تنہائی سےباہرنکل چکاہےاورچین،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،ملائیشیااورروس سمیت دُنیا کے دیگر ممالک سےپاکستان کےروابط مضبوط سےمضبوط ترہو رہےہیں انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی ائیر لائنزپاکستان میں اپنے آپریشنز بحال کر رہی ہے اور عنقریب پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے میدان بھی سجنے والے ہیں۔

وفاقی وزیرنےکہاکہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان کی بنیاد صاف وشفاف نظام عدل اورحکومت پرہےانہوں نےکہاکہ آج طاقت ور اور کمزورکےلیےایک قانون ہےاورجنہوں نےملک کےوسائل کےساتھ کھلواڑکیاوہ کسی صورت بھی قانون کےشکنجےسےنہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نےکہاکہ ہر آنے والا دن اب پاکستان کےلیےخوش نما ثابت ہو گا اور اگلے چند مہینوں میں ملک میں اربوں ڈالرزآنےکی اُمید ہے ۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کی صورت میں اللہ رب العزت نےپاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کا ایک سنہری موقع دیا ہےانہوں نے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہےاورآج پاکستان کے تمام فیصلے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جارہےہیں۔

انہوں نےکہاکہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطرقومی مفادات کو قربان کرنے والے آج تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں اوراُن کا پاکستان کی سیاست میںکردار بھی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہےوہ دن دورنہیں جب قوم نئےپاکستان کوعمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کے پاکستان کےروپ میں دیکھےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.