Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے، اٹارنی جنرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے۔ قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے متعدد بار صدر پاکستان کو گورنر کو ہٹانے کا لکھا۔ ای سی ایل کے رولز میں تبدیلی کے بعد ہزاروں افراد کو ریلیف ملا۔ نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں۔ گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام نہیں۔ گورنر آئینی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ ڈی نوٹیفائی کرنے کا مرحلہ آئینی قانونی طور پر درست کیا گیا۔ صدر کو چاہیے فوری نئے نامزد گورنر کے نام کی منظوری دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.