Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قبائلی اضلاع میں چھ ماہ کے دوران دس ارب خرچ ہوںگے۔تیمور سلیم جھگڑا

جنوری 2019 میں قبائلی اضلاع میں صحت سہولت کارڈ کا اجرا ہوگا' قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے ارب روپے دیے جائینگے،اجلاس کو بریفنگ,,قبائلی اضلاع میں نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تمام محکمے جلدپی سی ون تیار کریں، وزیر خزانہ

پشاور۔وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑہ کی سربراہی میں انضمام کےبعد قبائلی اضلاع میں موثراقدامات کےبارےمیں اجلاس منعقدہواجس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سابقہ فاٹا،سیکرٹری پی اینڈ ڈی اوردیگر محکموں کےاعلی حکام نےشرکت کی،اجلاس میں وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قبائلی اضلاع میںچھ ماہ میں دس بلین روپےخر چ کرنےکیلئےتمام محکمے پی سی ون جلد سے جلد تیار کریں.

انھوں نے مساجد میں فوری طور پر سولر پینل لگانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں جبکہ عوامی مقامات مثلاََ ہسپتالوں اور سکولوں میں بھی سولر پینل لگا نے کا حکم دیا جس کے لئے ایک سو پچاس ملین روپے پہلے سے مختص کیے گئے ہیں،

اجلاس کو بتایاگیا کہ پہلےفیزمیں سو مساجد میں سولر پینل نصب کئے جائینگے،اجلاس کو بتایا گیا کہ صحت انصاف کارڈ کیلئے پانچ دسمبر کو سٹیٹ لائف کے ساتھ معاہدہ ہوچکاہے ،معاہدے کےتحت جنوری دوہزار انیس میں قبائلی اضلاع میں صحت سہولت کارڈ کا اجرا ہوگا،کارڈز کا اجرا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہونےوالےسروے کی بنیاد پر کیا جائےگا اورجتنےبھی اہل خاندان ہونگےان سب کو کارڈ جاری کیا جائیگا.

اجلاس کو بتایاگیاکہ ٹیلی میڈیسن پروگرام کو نئے ضم شدہ قبائیلی علاقوں تک توسیع دینے کیلئے پینتالیس ملین روپے درکار ہیںجس کیلئے پی سی ون آئی ٹی بورڈ نے تیارکرلیا ہے اور جلد اس پر کام شروع ہوگا-

اجلاس کو بتایا گیا کہ کےپی آئی ایم یو صحت کو بھی قبائیلی علاقوں تک توسیع دی جائیگی قبائیلی علاقوں میں اکیس ہائیرسیکنڈری سکولوں کی سٹینڈرڈائزیشن کیلئےتقریبا تیرہ سو پینسٹھ ملین روپے مختص کیےجاچکےہیں قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے بینک آف خیبر کو ایک ارب روپےدیے جائینگے جسکے تحت قبائیلی نوجوانوں کو بلاسود قرضے دئے جائینگے،

قبائل علاقوں میں پچیس کھیل کےمیدان تعمیرکئےجائینگےجبکہ باقاعدہ طورپرسپورٹس فیسٹیول منعقد کئےجائینگے،مندرجہ بالا تمام پروجیکٹس ایک سال کی مدت میں مکمل کئےجائینگےاوران تمام پروجیکٹس کی منظوری کیلئےپراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی خصوصی میٹنگ بلائی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.