Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قبل از وقت عام انتخابات کرانے میں کوئی قباحت نہیں۔ شیخ رشید

ریلوے ٹریک کا ڈھانچہ تبدیل کررہےہیں اس سلسلےمیں پشاورسےکراچی تک نئے ٹریک کا معاہدہ مارچ سے پہلے کریں گے،رحمان بابا ایکسپریس کا کرایہ سب سے کم ہوگا اور ٹرین کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب

پشاور:وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قبل از وقت عام انتخابات کرانے میں کوئی قباحت نہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نےکہاکہ ہمارے پاس وسائل نہیں،ہمیں لٹا پٹاخزانہ ملاہے،انگریز جو ٹریک چھوڑکرگیا ہےاس میں بھی کمی آئی ہے،ریلوے ٹریک کا ڈھانچہ تبدیل کررہےہیں اس سلسلےمیں پشاورسےکراچی تک نئے ٹریک کا معاہدہ مارچ سے پہلے کریں گے،رحمان بابا ایکسپریس کا کرایہ سب سے کم ہوگا اور ٹرین کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔

شیخ رشید نےکہا کہ میں پاکستان کاسب سےباخبرسیاستدان ہوں،ملک میں مزید مہنگائی ہو سکتی ہے،قبل ازوقت عام انتخابات کرانے میں کوئی قباحت نہیں۔ یہاں صرف غریب کوسزا ملتی ہے،بڑے لوگ گرفتاربھی ہوئے تواسپتالوں میں چلےجائیں گے،ملک لوٹنے والے پاکستان میں معزز کیوں کہلائیں؟کس قانون کےتحت ریمانڈ کےدوران پروڈکشن آرڈرہوتےہیں۔
وزیر ریلوے نےکہا کہ سب سےبڑے چورشہبازشریف کو دودھ کی رکھوالی پربٹھادیا ہے،انہوں نےاپنی گوٹی فٹ کرلی ہے،نوازشریف کے لیے24تاریخ اہم ہے،نوازشریف کوشہبازشریف اورچوہدری نثارکی بات اب سمجھ آرہی ہے،آصف زرداری کےگرفتاری پر2سے3 ہفتے ٹریلر چلےگا اور ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی لیکن پکا راگ کسی کے پاس نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.