Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قطرکی حکومت کاپاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

دوحہ: قطرکی حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے ثمرات نظرآنےلگے۔قطر کی سرکاری نیوزایجنسی کےمطابق قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور ڈپوزٹس کی صورت میں3ارب ڈال کی سرمایہ کاری کرےگی۔نئی سرمایہ کاری کے بعد قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نےنئی قطری سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتےہوئےکہاہےکہ شیخ تمیم بن حماد الثانی نےپاکستانی خزانےمیں جمع کروانےاورسرمایہ کاری کیلئے تین ارب ڈالرکا اعلان کیا ہے،اس پرامیر قطرکا شکریہ ادا کرتا ہوں،دونوں ممالک کےتعلقات مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی پر بھی امیر قطر کے شکرگزار ہیں۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نےہفتہ اوراتوار کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیاہےجسکےدوران دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.