Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کادوسرے روز بھی احتجاج،شور شرابا,اجلاس ملتوی

ایسے اسمبلی نہیں چلے گی،اگراسمبلی نہیں چلانی توآپ کی مرضی ہے،پارلیمانی آداب کی مسلسل خلاف ورزی کی جاری ہے،حکومتی وزراء کا رویہ قابل تشویش ہے،اس طرح ہائوس چلانا بہت مشکل ہوجائیگا،سپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹیوں کی تشکیل اور ردو بدل کا اختیار دینے کی تحریک منظور کرلی گئی،آئین اور قانون اجازت دیتا ہے کہ اعتراضات پر اظہار خیال کرنے کا موقعہ ملنا چاہیے،شاہد خاقان عباسی،راجہ پرویز اشرف رانا ثناء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احسن اقبال نے نعیم الحق کے ٹویٹ کا حوالہ دے کر اسپیکر پر کمپرومائز کرنے کا الزام لگایا ،میں کسی ٹویٹ سے متاثر نہیں ہوتا،فکر نہ کریں ایوان کی کارروائی اپنی مرضی سے چلائوں گا، اسد قیصر

اسلام آباد۔قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرمراد سعید کی جانب سےبولنےکی کوشش پراپوزیشن نےدوسرے روزبھی احتجاج کرتےہوئےکہاہے کہ ایسےاسمبلی نہیں چلےگی،اگراسمبلی نہیں چلانی توآپ کی مرضی ہے،پارلیمانی آداب کی مسلسل خلاف ورزی کی جاری ہے،حکومتی وزراء کارویہ قابل تشویش ہے،اس طرح ہائوس چلانا بہت مشکل ہوجائیگا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کےاجلاس کےدوران وفاقی وزیرمراد سعید کی جانب سےبولنےکی کوشش پراپوزیشن ارکان نےشدید احتجاج کرتے ہوئے شورشراباکیا ۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن)کےرکن شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ اگراسمبلی نہیں چلانی تو آپ کی مرضی ہے،ایسےاسمبلی نہیں چلے گی۔

وفاقی وزیرشیریں مزاری نےکہاکہ یہ ہمیں دھمکیاں دےرہےہیں ۔نکتہ اعتراض پرپیپلز پارٹی کےرکن راجہ پرویزاشرف نےکہاکہ میرے حلقے میں گیس اور بجلی بند کردئیےگئےہیں،ایم ڈی گیس اوربجلی حکام کو یہاں پربلاکرجواب طلبی کی جائے۔

انہوں نےکہاکہ ہائوس کی عظمت کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے،راجہ پرویز اشرف نےکہاکہ گزشتہ روزہماری لیڈرشپ کےاوپرحملے کیے گئے،انہوں نے کہاکہ پارلیمانی آداب کی مسلسل خلاف ورزی کی جاری ہے،انہوں نےکہاکہ حکومتی وزراء کارویہ قابل تشویش ہے،اس طرح ہائوس چلانا بہت مشکل ہوجائیگا۔

اجلاس کےدوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورخواجہ سعد رفیق کو نکتہ اعتراض پربات کرنےکی اجازت نہیں ملی جسکےبعد اپوزیشن جماعتیں ایوان سےباہرنکل گئیں اس موقع پرپیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی نوید قمرنےکورم کی نشاندہی کردی،سپیکر قومی اسمبلی نےگنتی کاحکم دیاگنتی کےبعد کورم ٹوٹ گیا،سپیکر نےاجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونےتک معطل کردی۔بعد ازاں اسپیکراسد قیصر نے دوبارہ گنتی کا حکم دیااور کورم پورا ہونے پراجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی ۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کی تحریک منظورکرلی گئی ،تحریک وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نےپیش کی۔

سپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹیوں کی تشکیل اوراس میں ردو بدل کا اختیار دےدیاگیا۔ اجلاس کےدوران پاکستان پیپلزپارٹی کےرکن سید نوید قمر نےقومی اسمبلی میں قانون سازی کےطریقہ کار پراحتجاج کرتےہوئےکہاکہ کس طرح ایوان چلایاجارہاہےکہ قانون سازی پربات نہیں کرنے دی جا رہی۔

اجلاس کےدوران احسن اقبال نےنعیم الحق کے ٹویٹ کاحوالہ دے کراسپیکر پرکمپرومائز کرنے کا الزام لگایا جس پر سپیکر نےکہاکہ احسن اقبال صاحب یہ نامناسب ہےایسے نہ کریں۔

اسپیکراسد قیصرنےکہاکہ میں کسی ٹویٹ سےمتاثر نہیں ہوتا،فکرنہ کریں ایوان کی کارروائی اپنی مرضی سےچلائوں گا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.