Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

قومی خبریں

ریپ میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی یا نامرد کردینا چاہیے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریپ اور خواتین و بچوں سے جنسی استحصال کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے انہیں سرعام پھانسی یا کیمیائی طریقے سے نامرد بنانا چاہیے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کورونا وائرس کے معاملے پر وہی غلطی کی جو پاکستان کی سیاسی جماعتیں مجھے کرنے کا کہہ رہی تھیں. لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر گینگ ریپ کے حوالے سے ایک سوال پر وزیر…

موٹروے زیادتی کیس: ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار کیے جانے والے ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔  پنجاب پولیس کے محکمہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز گرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر گزشتہ روز دیپالپور میں کارروائی کی تھی جہاں سے شفقت نامی شخص کو حراست میں لیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیپالپور سے حراست میں لیے گئے ملزم شفقت نے دورانِ تفتیش خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ذرائع نے…

موٹر وے زیادتی کیس: متاثرہ خاتون کا ملزم وقارالحسن کو پہچاننے سے انکار

وقارالحسن کے سالے نے بھی گرفتاری دے دی

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں گرفتاری دینے والے وقار الحسن کو متاثرہ خاتون نے پہچاننے سے انکار کردیا۔ ذرائع کےمطابق ملزم وقار الحسن کی تصاویر متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائی گئی تھیں لیکن خاتون نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب موٹر وے زیادتی کیس میں خود گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن نے زیر حراست ایک اور اہم انکشاف کیا ہے۔ وقار الحسن نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا…

چند گھنٹوں میں موٹر وے زیادتی کیس منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب

متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی فی الوقت بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے موٹر وے زیادتی کیس کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے  نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں چند گھنٹوں میں موٹر وے زیادتی کیس منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔ موٹر وے زیادتی کیس کی پیش رفت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میڈیا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اطلاعات اور وزیر قانون سے معلومات حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے…

پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک بھیجے گئے 82 اسکالرز کا وطن واپس نہ لوٹنے کا انکشاف

حکومت نے ان اسکالرز پر 95 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک ذیلی کمیٹی نے آگاہ کیا ہے کہ پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک بھیجے گئے 130 سے زائد طلبہ میں سے 82 تعلیم مکمل ہونے کے بعد واپس پاکستان نہیں آئے۔ ایم این اے نور عالم خان کی سربراہی میں سب کمیٹی کے اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے متعلق آڈٹ کا جائزہ لیا۔ دوران اجلاس کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ 82 اسکالرز اپنا پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان نہیں…

موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: گجرپورہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  جنگل سے خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون سے ڈکیتی کے بعد ڈاکو اسے کھائی میں لے گئے تھے، ڈاکوؤں نے خاتون سے ایک لاکھ نقدی اور زیورات لوٹے گئے تھے، انگوٹھی اور گھڑی ڈاکوؤں کے فرار کے دوران گرنے کا امکان ہے۔ 9 ستمبر کو لاہور…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب سے سرکاری زمین قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب سے سرکاری زمین قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ شہری امجد عباسی کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں عدالت نے معاملہ نیب کو بھجوانے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے…

پاکستان میں کورونا وائرس کے 96 فیصد مریض صحتیاب ہو گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہوگئی جس میں 2 لاکھ 87 ہزار 950 صحتیاب بھی ہوگئے جو تقریباً 96 فیصد ہے۔ ملک میں آج (10 ستمبر) کو کورونا وائرس کے مزید 181 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ خوش قسمتی سے پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020…

سارجنٹ قتل کیس:مقتول کے بھائی نے ماڈل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کر دیا

کوئٹہ: عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بھائی نے سابق ایم پی اے کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بیٹے معظم عطاء نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کے معاملے میں عدالت سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے قتل کیس میں کوئی دیت لی نہ خون بہالیا ہے۔ معظم عطاء نے کہا کہ  ہم سمجھتے ہیں ہمارے ساتھ کیس میں انصاف نہیں…

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں نے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی سفارش…