Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ میں پنجاب نےآرمی کو شکست دےکرفائنل کھیلنےکا اعزازحاصل کرلیا

لاہو۔قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ میں پنجاب نےآرمی کوسنسنی خیزمقابلےکےبعد شوٹ آئوٹ پرشکست دےکرطویل عرصہ بعد فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جارہےایونٹ کےپہلےسیمی فائنل میں آرمی کی ٹیم کو فیورٹ قراردیاجارہاتھا تاہم پنجاب کی پرعزم کھلاڑیوں نےاپنےشاندارکھیل سےناممکن کو ممکن کردکھایا۔میچ کا آغازنہایت برق رفتاری سےہوا اورپنجاب کی ٹیم مکمل طورپرحاوی رہی۔

قومی ٹیم کےسابق کپتان اولمپئن محمد عثمان کی کوچنگ میں کھیلنےوالی آرمی کی ٹیم کےپاس پنجاب کی کھلاڑیوں کےخطرناک حملوں کا کوئی جواب نہ تھا۔ میچ کے پہلے تین کوارٹر میں پنجاب کی ٹیم کھیل پر پوری طرح چھائی رہی تاہم فاروڈز نے روایتی مسنگ کا مظاہرہ کیا۔

آخری کوارٹرمیں آرمی کی ٹیم نےکم بیک کیااورپنجاب کےگول پرکئی خطرناک حملےکئےلیکن گول کرنےمیں کامیاب نہ ہوسکی۔مقررہ وقت کےاختتام پرمیچ بغیرکسی گول کےبرابرتھا،فیصلہ کیلئےشوٹ آئوٹ پرگول کیپرکےعمدہ کھیل کی بدولت پنجاب نےدوایک سےفتح اپنےنام کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.