Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی ٹیم کی یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی۔انضمام الحق

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کی یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی۔

لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےانضمام الحق نےکہاکہ سب کو اپنی ذمہ داری نبھانا پڑےگی،ٹیم میں کوئی بھی ذمہ داری نہیں لےرہا، آخر میں آنےوالےکھلاڑیوں کوبھی اپنا کام کرنا ہوگاکیونکہ ٹیل اینڈرز فائیٹ نہیں کررہےاوریہ کمزوری ہے،ایک سال سے ہم یہ دیکھ رہے ہیں ،اب اس پر کام کرنا ہوگا۔

چیف سلیکٹر نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ دراصل پریشر ڈیل کرنے کا نام ہے اور ہم چوتھی اننگز کا دباؤ برداشت نہیں کرپارہے، نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، اگر یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی۔انضمام الحق کے مطابق جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان کو کیپنگ کے علاوہ بیٹسمین کے طور پر کھیلنے پر منتخب کیا، سرفراز پر دباؤ نہ ہو اس لیے رضوان کو بھی منتخب کیا، سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے میچز جیتے ہیں۔

انضام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کو مجھ سے جوڑنا ٹھیک نہیں وہ اچھا کھلاڑی ہے اور ٹیم میں زیادہ عرصہ کھیل سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.