Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قوم کا پیسہ کھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان

لاہور:چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کومعاف نہیں کرسکتے جنہوں نےقوم کا پیسہ کھایا اور اب بدمعاشی کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پرازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےآصف زرداری کےوکیل فاروق ایچ نائیک سےمکالمہ کرتےہوئےکہاکہ آپ وکیل ہیں،آپ نے فیس لی ہوئی ہےاس لیےہم آپ کوسنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے ہی کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے مالکان کے وکلا منیربهٹی اور شاہد حامد کےساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہوا، قوم کےاربوں روپے کهاگئےاورپهر بهی بدمعاشی کررہے ہیں،ان لوگوں کومعاف نہیں کرسکتے جنہوں نے قوم کا پیسہ کھایا ، لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ کرنا پڑے گا۔
سپریم کورٹ نے کمرہ عدالت میں پروجیکٹر لگانے کا حکم دیتے ہوئےکہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹرپرچلائی جائے گی۔ انور مجید کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں، اربوں روپے کے کهانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.