Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ وزیراعظم نےبےکس ،بےبس قیدیوں کاجرمانےاداکرکے خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے،قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔

معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان نےبےکس اوربے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کروا کرآٹھ سو بیس خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے،محض جرمانہ اداکرنیکی استطاعت نہ ہونے پرقیدیوں کوعقوبت سے نجات دلانااسلام کے احکامات پرعمل ہے۔

یاد رہےگذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب اورخیبرپختونخوا میں820 قیدیوں کورہاکیا گیاتھا،یہ قیدی سزا کی مدت پوری کر چکےتھےمگرجرمانہ ادا کرنےکی استطاعت نہیں رکھتےتھے۔قیدیوں کی رہائی کےلیےصوبائی حکومتوں نے27کروڑروپےقیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آسکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.