Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لائبہ قتل کیس کا ڈراپ سین، رشتہ سے انکار پر اسے قتل کیا، ملزم کا بیان

مردان پولیس نے لائبہ کے قاتل کو آلہ قتل و دیگر مواد سمیت گرفتار کر لیاہے۔ ڈی پی او مردان سجاد خان کا ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم ذیشان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ رشتہ سے انکار پر اس نے لائبہ کو قتل کردیا تھا۔

آصف علی کلے کے رہائشی اور جماعت دہم کے طالبعلم نے اعتراف کیا کہ والدہ کو لائبہ کا ہاتھ مانگنے تین مرتبہ اس کے گھر بھیجا تاہم وہاں سے مسلسل انکار پر وہ قتل ایسے انتہائی اقدام کرنے پر مجبور ہوا۔ یاد رہے کہ رواں مہینے کی دس تاریخ کو مردان میں ایک نجی سکول کی طالبہ لائبہ ارشاد کو ٹیوشن کیلئے جاتے ہوئے تخت بھائی ہائی سکول کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

ڈی پی او مردان نے واقعے کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید خطوط پر تحقیقات کرتے ہوئے مقتولہ کے ہمسائے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.