Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نےلائن آف کنٹرول کےلیپہ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سےفائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ زخمی شہریوں میں ظہیر،ناصر،منیر اورشوکت شامل ہیں جن کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے مؤثر جواب دیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.