Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لبنان میں200فلسطینی پناہ گزین جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

معاشی طورپر مشکلات کے شکار فلسطینی پناہ گزینوں کی اجتماعی شادی کا یہ سب سے بڑا پروگرام تھا،رپورٹ

بیروت۔لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سب سےبڑی تقریب جنوبی بیروت میں قائم کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق اس اجتماعی شادی میں 200 اجتماعی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

ان میں 150 فلسطینی پناہ گزین جوڑے جبکہ 50 مقامی جوڑے شامل تھے۔معاشی طورپر مشکلات کےشکارفلسطینی پناہ گزینوں کی اجتماعی شادی کا یہ سب سےبڑا پروگرام تھا۔

تقریب میں فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ بھی شریک ہوئے۔انہوں وہ بیروت میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کےلیےلبنان گئے تھے۔ اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے شرکت سے معذرت کرلی تھی اور وزیراعظم کو اپنا نمائندہ بنا کراجلاس میں بھیجا تھا۔

بیروت میں فلسطینیوں کی اجتماعی شادی کی اس تقریب کا اہتمام تنظیم آزادی فلسطین اورفلسطینی ایوان صدرکےتعاون سےکیاگیا تھا۔ فلسطینی ایوان صدر اور پی ایل او کی طرف سےاجتماعی شادی کےچار پروگرامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

ان میں سےدو پروگرامات غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں منعقد ہوچکے ہیں۔ تیسری تقریب لبنان میں اور چوتھی شام میں منعقد کی جائے گی۔لبنان میں فلسطین پناہ گزین کیمپوں کی عوامی کمیٹیز کےچیئرمین ابو ایاد شعلان جو اجتماعی شادی کی تقریب میں شریک تھےنےکہا کہ اجتماعی شادی کا مقصد پناہ گزین کیمپوں میں رہنےوالےفلسطینیوں کی زندگی آسان بنانےکی کوششوں کا تسلسل ہے۔ان کاکہناتھاکہ اجتماعی شادی میں معاشی طورپر کمزور افراد کو شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ لبنان میں 12 فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں ایک لاکھ 74 ہزار پناہ گزین قیام پذیر ہیں جب کہ آزاد ذرائع کے مطابق لبنان میں پانچ لاکھ فلسطینی پناہ گزین مقیم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.