Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لوگوں میں محرومی ختم کرنےکیلئےسفارشی کلچر کو ختم کردیاہے.شوکت یوسفزئی

پشاور۔تعلیم اورصحت کےمعیارکو بہتر بنانےاور بیروزگاری میں کمی لانےکےلئے بھرپور کوشش کررہےہیں کوہستان بٹگرام اورشانگلہ جیسے پسماندہ ضلعوں میں لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کےلیےکام کررہےہیں اورلوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کریں گے۔

ان خیالات کااظہارصوبائی وزیراطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نےگزشتہ روز شانگلہ بٹگرام اورکوہستان سےآئےہوئےایک وفد سے ملاقات میں کیا۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ کوہستان بٹگرام اور شانگلہ میں غربت زیادہ ہےاورلوگوں کےپاس ھنر کی کمی ہےکہ کوئی روزگارکرسکےوہاں کے لوگوں کو کاروبار کے ذرائع فراہم کرنے کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن شروع کریں گے جہاں کم مدت میں ہنر سکھائے جائیں گے۔

شوکت علی یوسفزئی نےکہاکہ شانگلہ کےزیادہ تر مزدور کوئلےکےکانوں میں کام کرتےہیں اورسیف مائننگ کےنہ ہونےکی وجہ سے مختلف حادثوں کا شکارہوتےہیں جس کے بعد اس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ شانگلہ بٹگرام اورکوہستان کےایسےمزدوروں کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کم اور مزدوروں کا جسمانی اور مالی لحاظ سے تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نےکہاکہ پچھلی حکومت میں نوکریاں سفارش پرملتی تھی جس کی وجہ سےقابل اورمحنتی لوگوں میں احساس محرومی پیداہوگئی ہیں پاکستان تحریک انصاف میرٹ پرفیصلہ کررہی ہیں جس سے ہر حقدار کو اس کا حق مل رہاہےانہوں نےکہا کہ لوگوں میں یہ محرومی ختم کرنےکےلئے سفارشی کلچر کو ختم کردیاہےاورصوبے میں میرٹ کلچر کو فروغ دیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.