Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق مزدوروں کے ورثا کا واپڈا کیخلاف مظاہرہ

اپرکوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے ورثا نے مانسہرہ میں واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا ہے۔ گزشتہ شب پیش آنے والے افسوسناک واقعے کیلئے واپڈا کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کی جانب سے بلاسٹنگ اور سرکاری مشینری نے روڈ تباہ کر دیا ہے۔

مظاہرین نے محکمہ واپڈا، سی این ڈبلیو اور مقامی ٹھیکدار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی توسیعی کام کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب کوہستان میں شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ایک گاڑی آنے سے 9 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.