Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مئی2018سےمئی2019 تک تمام ڈیوٹی ٹیکسزکی مد میں22ارب روپےزائد اکٹھےکرلیے،کسٹمز حکام

اسلام آباد۔ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام آباد کی سال 2018 سے19 کےدوران کارکردگی،اسلام آباد ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ نےاکٹھےکیےگئے ریونیو کےاعدادو شمار تیارکرلیے۔

کسٹمز حکام کےمطابق مئی2018سےمئی2019 تک تمام ڈیوٹی ٹیکسزکی مد میں22 ارب روپےزائد اکٹھےکرلیے۔کسٹمز کےمطابق اسلام کسٹمز کلیکٹریٹ کو ڈیوٹی ٹیکسزکی مد میں18ارب 86 کروپے کا حدف دیا گیاتھا۔

کسٹمز کےمطابق اسلام آباد کسٹمز کلیکٹریٹ نے مطلوبہ حدف سے3ارب 38کروڑروپےسےزائد اکٹھےکئے۔کسٹمز کےمطابق جولائی 2018 سے مئی 2019 میں کسٹمز ڈیوٹی کے مقررہ حدف میں نمایا اضافہ دیکھا گیا ۔کسٹمز کے مطابق رواں مالی سال کےدوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں7ارب 43 کروڑ روپے سےزائد اکٹھے کیےگئے،اسلام آباد کسٹمز کلیکٹریٹ کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں6ارب 82 کروڑ روپے کاحدف ملا۔

کسٹمز کےمطابق سیلزٹیکس کی مد میں سال2018 اور19ہےکیے7ارب77کروڑ روپےکاحدف ملا،محکمہ کسٹمز نےسیلزٹیکس کی مد میں 10ارب روپےزائد اکٹھے کرلیے۔

کسٹمز کےمطابق گزشتہ تین ماہ کےدوران اسلام آباد کسٹمز کلیکٹریٹ نےساڑھے4کلوگرام ہیروئن پکڑی۔کسٹمز کےمطابق20ہزار ایمفیٹامائن گولیاں اوردیگرسامان قبضےمیں لیا،3 ماہ کےدوران اینٹی سمگلنگ سیل نے23 کروڑ روپے سےزائد مالیت کا سامان پکڑا۔

کسٹمز کےمطابق مئی2019 کےدوران کسٹمزنے82 کروڑ روپےسےزائد کسٹمز ڈیوٹی اکٹھی کرلی،اسلام آباد کسٹمزکلیکٹریٹ کو56کروڑ 40 لاکھ روپےکا حدف دیاگیاتھا۔کسٹمز کےمطابق مئی2019 میں کسٹمز کو سیلز ٹیکس کی مد میں 66کروڑ روپےکاحدف ملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.