Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مانسہرہ سےکراچی جانیوالی بس کا تلہ گنگ کےقریب حادثہ،3مسافر جاں بحق،13 زخمی

تلہ گنگ۔مانسہرہ سے کراچی جانیوالی بس تلہ گنگ کے قریب میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کےقریب الٹ گئی جس کےنتیجےمیں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور 2 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق حادثےکےدوران کراچی کی رہائشی25سالہ بشریٰ دختر سلیم، عاقل محمد ولد اختر ساکن کراچی اور ایک 27 سالہ نامعلوم خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں،اس طرح حادثہ میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان اورایمرجنسی آفیسررانا سعید احمد نےتمام امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کی۔ڈاکٹر عتیق احمد خان نےبتایاکہ 13 مسافروں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیاہےجن میں سےتین مسافروں آغا محمود،گلاب زرین اورمحمد ریاض کو متعلقہ ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

دیگرزخمیوں میں سعیدہ بی بی،محمد ریاست،سردار ذوالفقار،خطیب شاہ،محمد یار،سکینہ بی بی شامل ہیں جنہیں ریسکیورز نےابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال پہنچایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.