Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محترمہ بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی۔۔سندھ میں عام تعطیل

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی آج گیارہویں برسی منائی جارہی ہے۔ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے آج صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو دہشت گردوں نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نشانہ بنایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.