Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں اساتذہ کےانتخابات کےلئےشیڈول جاری کردیا

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 26 ستمبر کو منعقد ہوں گے' ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کو ضلعی ریٹرننگ افسر تعینات کیا جائیگا

کوہاٹ۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےصوبہ بھرمیں اساتذہ کےانتخابات کےلئےشیڈول جاری کردیاجسکےمطابق صوبائی، ضلعی اورتحصیل سطح پرآل ٹیچرزایسوسی ایشن کےانتخابات 26 ستمبر2019 کو منعقد ہونا قرارپائےہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا اورالیکشن کمشنرمحمد عزیرعلی کےدفترسےجاری سرکاری اعلامیہ کےمطابق صوبہ بھرمیں سرکاری سکولوں کےاساتذہ کےانتخابات کےلئےانتخابی شیڈول کااعلان کردیاجسکےمطابق آل ٹیچرزایسوسی ایشن کے انتخابات 26 ستمبر2019 کو منعقد ہوں گےجنکےلئےہرضلع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)کو ضلعی ریٹرننگ افسرتعینات کیاجائے گا۔

شیڈول کےمطابق یہ انتخابات دو سال کی مدت کےلئےہوں گے۔ان انتخابات میں حصہ لینےوالوں کےلئےکاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 12 جولائی2019مقررکی گئی ہےاورامیدواروں کی ابتدائی فہرست15جولائی 2019کوشائع کی جائےگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال27 جولائی2019 کو ہوگی جسکےبعد کاغذات نامزدگی مسترد اورمنظور ہونےکےخلاف اپیلوں کی آخری تاریخ30جولائی2019 مقررکی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق31جولائی کو اپیلوں کی سماعت ہوگی جبکہ امیدواراپنےنام اورکاغذات نامزدگی5 اگست 2019 کو واپس لےسکیں گےجس کے بعد اگلے روز 6 اگست 2019 کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائےگی۔

اساتذہ کےانتخابات26 ستمبر2019منعقد ہوں گےجبکہ سرکاری طور پرنتائج کااعلان27ستمبر2019کوکیاجائےگا۔ادھر انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.