Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی سمری منظور

اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر مملکت برائےمواصلات مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو وفاقی وزیرمقرر کردیا گیا ہے اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم سیکریٹریٹ نے سمری ارسال کی تھی، قائم مقام صدر نے وزیرعظم کی تجویز پر سمری کی منظوری دی، جب کہ کابینہ ڈویژن بھی وفاقی وزیر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہےکہ مراد سعید اس وقت وزیرمملکت مواصلات کےطورپرکام کررہے ہیں،دو روزقبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والےوفاقی کابینہ کےخصوصی اجلاس میں وزراءکی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاتھاجس میں وزیرمملکت مرادسعید کی کارکردگی متاثرکن رہی اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.