Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مراد علی شاہ استعفیٰ دیں ورنہ ہم بدیل کردیں گے۔فواد چوہدری

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ ہم تبدیل کردیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےفواد چوہدری نےکہا کہ مراد علی شاہ اومنی گروپ کےچراغ کا جن ہے،وہ اپنی پارٹی قیادت کو کہتے ہیں کیا حکم ہے میرےآقا،پاکستان اور اس کے3صوبوں نے تبدیلی کی لہر دیکھی ہے، سندھ کےعوام کا بھی حق ہےکہ وہ تبدیلی دیکھیں۔ ہر وہ شخص جس کے دل میں سندھ کے عوام کا درد ہے وہ تبدیلی چاہتا ہے،پیپلز پارٹی کے سنجیدہ لوگ بھی تبدیلی چاہتےہیں۔

ہم چاہتےہیں کہ پیپلز پارٹی خود سندھ میں تبدیلی لےآئے،مراد علی شاہ استعفیٰ دیں،اگرایسا نہ ہواتو حکومت عملی اقدامات اٹھائےگی اورپیپلز پارٹی کی اکثریت ہمارا ساتھ دے گی۔سندھ میں حکومت کی تبدیلی کےلیےفارورڈ بلاک بنائیں گےاورپیپلزپارٹی کےسینئررہنما ہم سےرابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول کو چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتےہیں، ان کے پاپا اور پھوپھی نےسندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے، سندھ کے عوام کا پیسہ دبئی اور لندن میں خرچ ہورہا ہے، سندھ ترقی میں پورے پاکستان سے پیچھے ہے، سندھ کا بُرا حال ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ہیں اسکولوں میں استاد نہیں ہیں اور اگر استاد ہیں تو فرنیچر نہیں، مرادعلی شاہ کے حلقہ انتخاب کےحالات دیکھیں، ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے۔ کراچی کا حشر نشر ہوگیا لیکن ترقیاتی کاموں کےلیے پیسےنہیں۔ جتنا پیسہ سندھ کو ملا اگر جائز خرچ ہوتا تو آج یہ گلے شکوے نہ ہوتے۔
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ نیب نے وزیر اعظم عمران خان پر 27 لاکھ روپے کا ایک بے تکا کیس بنایا ہوا ہے،نیب کو ہیلی کاپٹرکیس پر وزیراعظم سے معافی مانگنی چاہیے۔

وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ بڑی بڑی باتیں کرنےوالےپیپلزپارٹی کےرضاربانی بڑے مزدوررہنما بنتےہیں،وہ27سال سےسینیٹرہیں ابھی میں اور وہ ایک ساتھ طیارے میں سفرکررہےتھے،وہ بزنس کلاس میں سب سےآگےبیٹھےتھے جبکہ میں طیارےکی اکنامی کلاس میں سفرکرکےآیا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.