Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان، طالبہ پر تشدد کے الزام میں سکول کی پرنسپل جیل بھیج دی گئی

مردان: طالبہ پر تشدد کے الزام میں سکول کی پرنسپل کو جیل بھیج دیا گیا۔ مردان کی مقامی عدالت نےسرکاری سکول کی پرنسپل سلطانہ بیگم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرتےہوئےاسےعدالت سے گرفتارکر کےمردان کی ضلعی جیل بھیج دیا۔پولیس کےمطابق2نومبر کو ساڑو شاہ کےگل ولی نامی گاؤں میں سکول کی ہیڈ مس نےچوتھی جماعت کی طالبہ مروا کو سکول کا تالہ چوری کرنےکےالزام میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے تھانہ ساڑو شاہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سلطانہ بیگم نے تشدد کر کر اس کی بیٹی کا بازو توڑ دیا ہے۔ تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مروا کے والد نے حکومت سے سکول کی پرنسپل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ کے اندراج کے ساتھ ہی سلطانہ بیگم نے عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دی جو قبول  کرلی گئی تھی تاہم آج کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نےسلطانہ بیگم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کراتےہوئےاسےجیل بھیجنےکےاحکامات جاری کردئیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.