Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان: رکشہ میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 2 جاں بحق

مردان میں رکشہ میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ بروز بدھ سہ پہر کو کاٹلنگ روڈ پر غلاموں کے علاقے میں سی این جی پمپ میں اس وقت پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوہاٹ کا رہائشی طوطی خان اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔حادثہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں پشاور میں بھی چارسدہ روڈ پر سی این جی بھرواتے وقت ایک موٹر کار کی ٹینکی پھٹ گئی تھی جس میں ایک خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ مزید 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.