Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

لاہور(زمل خان) مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ وکیل مریم نواز کا مقف تھا کہ اعلی قیادت کا حکم ہے کہ درخواست واپس لے لی جائے۔
گزشتہ روز، لاہور ہائی کورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی مریم نواز کے عمرہ پر جانے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔ جس پر چیف جسٹس نے جسٹس باقر علی نجفی اور جسٹس سردار شمیم پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔
مریم نواز کا درخواست میں مقف تھا کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتی ہوں۔ لیکن عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کیلئے نہیں جا سکتی ۔ عدالت عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.