Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مستحق اوربےسہارا افراد سےملکردلی سکون ملتا ہے،یہی مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں،بشری ٰبی بی 

وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کافاونٹین ہائوس کا دورہ ،بچوں اور خواتین مسائل دریافت کیے 

لاہور۔وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی نےفائونٹین ہائوس کادورہ کیااور وہاں پرموجود بچوں اورخواتین مسائل دریافت کیے۔ فائونٹین ہائوس کےدورہ کے موقع پرفرح خاں بھی بشری ٰ بی بی کےساتھ موجود تھیں۔

فرخ خان کےساتھ خواتین اور بچوں نےسیلفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر بشری ٰبی بی کا کہنا تھا کہ مستحق اور بےسہارا افراد سےملکر دلی سکون ملتا ہے۔یہی مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔

فرح خان نےبتایا کہ بشری ٰ بی بی جب بھی لاہور کادورہ کرتی ہیں تو انکی صرف یہ ہی خواہش ہوتی ہےکہ بےسہارا عورتوں اور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں،دورے کےدوران بشریٰ بی بی نےفائونٹین ہائوس کی انتظامیہ کو ادارےکی بہتری کےلیےتعاون کا عزم بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.