Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلم لیگ (ن)کاان ہاؤس تبدیلی کےلیےجدوجہد کا اعلان

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ان ہاؤس تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رہنما(ن)لیگ احسن اقبال،مشاہد حسین سید،سینیٹر مشاہد اللہ،محمد زبیر،مریم اورنگزیب اوررانا ثناء اللہ نےمشترکہ پریس کانفرنس کےدوران کہاکہ ایک ایسی حکومت ہم پر مسلط ہے جو وینٹی لیٹر پرچل رہی ہے۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم بہت جلد ان ہاؤس تبدیلی کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد کریں گے اور عوام کو جلد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے خوشخبری ملے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم سویلین بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسلم لیگ ن کے نمایندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو انکوائری کے دوران گرفتار کیا جاتا ہے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر انکوائریز چل رہی ہیں لیکن گرفتار نہیں کیا جارہا۔

احسن اقبال نے کہا کیا عمران خان، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی آف شور کمپنیاں نہیں ہیں، لوگوں کے گھر گرائے گئے لیکن کیا عمران خان کا 300 کنال کا غیر قانونی گھر گرایا، اکبر ایس بابر نے اکیلے ٹھگز آف پاکستان کی لسٹ دی ہے۔

ان کامزید کہناتھاکہ علیمہ خان نےجب جائیدادبنائی اس دورمیں وہ شوکت خانم اورنمل میں بھی تھیں،عمران خان کوخود ان کامقدمہ نیب کو بھیجنا چاہیے تھا۔

احسن اقبال نے کہا کل احتساب عدالت کا فیصلہ آیا، ایک فیصلے میں نوازشریف کو بری اور دوسرے میں سزا دی گئی لیکن نوازشریف کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، جس کیس میں انہیں سزا ہوئی اس کیس میں نواز شریف جلاوطن تھے۔

رہنما(ن)لیگ محمد زبیر نےکہاکہ علیم خان ہوں، علیمہ خان یا جہانگیر ترین سب سے پوچھیں پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے، علیمہ خان کا معاملہ اگر جرمانے سے ختم ہوتا ہےتو اس کا مطلب ہےکہ غلط کام ہوا تو جرمانہ لگا، کیا غلط کام کےلئےصرف جرمانہ ادا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.