Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سےاختلافات کی بناءپرسیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگاکوہٹادیا گیا

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سےاختلافات کی بناءپرسیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگاکوعہدے سےہٹادیا گیا۔ذرائع کےمطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگاکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہےجبکہ نوید کامران بلوچ کوان کی جگہ سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع نےبتایاکہ معروف افضل کوسیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔ذرائع کاکہناہےکہ سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگااورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کےدرمیان کچھ دنوں سےاختلافات تھےجس کےباعث سیکریٹری خزانہ نےآئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کےآخری دورمیں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

ذرائع نےمزید بتایاکہ وزارت خزانہ کےمعاملات میں یونس ڈھاگاسےکوئی مشاورت نہیں کی جارہی تھی جبکہ بجٹ کی تیاری کےحوالے سے بھی مشیرخزانہ کادفتر یونس ڈھاگا سےکوئی رہنمائی حاصل نہیں کررہاتھا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سےسابق وزیرخزانہ اسد عمرکوہٹائےجانےکےبعد سےمعاشی ٹیم میں تبدیلیوں کاسلسلہ جاری ہےاوراسی سلسلےمیں حکومت نےگورنراسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایف بی آرکو بھی تبدیل کیاہےجبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کےچیئرمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.