Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

معیشت کو اپنےپائوں پرکھڑاکرنااورپائیدارترقی پرڈالناحکومت کی اولین ترجیح ہے.فواد چوہدری

حکومت کی اکنامک ٹیم معیشت کو مشکلات سےنکالنےکیلئےانتھک محنت کررہی ہے،حکومت کی کوششوں سےملک دیوالیہ ہونےسےبچ گیا ہے،پاکستان کاعالمی سطح پرامیج بہترہورہاہے،تقریب سےخطاب

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت کو ایک کمزورمعیشت ورثےمیں ملی تاہم معیشت کو اپنےپائوں پر کھڑا کرنا اور پائیدارترقی کےراستے پرڈالنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سےجاری بیان کےمطابق وفاقی وزیرنےتاجربراری سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں ہے تاہم معیشت کی بحالی حکومت کیلئےاہم چیلنج ہےاورحکومت کی اکنامک ٹیم معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی نےجب اقتدارسنبھالا تو ملک کو دیوالیہ ہونےسےبچانےکیلئے12ارب ڈالر کی ضرورت تھی اورحکومت کی مسلسل کوششوں سے ملک اب دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔

فواد چوہدری نےکہاکہ حکومت برآمدات کو فروغ دینے،درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنے،ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے،منی لانڈرنگ پرقابو پانےاورترسیلات زرکو بینکنگ چینلزکےذریعے فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان سالانہ 40ارب ڈالر ترسیلات زر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہےلہٰذا حکومت کوشش کررہی ہےکہ بینکنک چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نےکہا کہ پچھلی حکومت نے روپےکو اوور ویلیو رکھنے کیلئے7ارب ڈالر خرچ کئے جس سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔

انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی کلین گورننس کی وجہ سےپاکستان کا عالمی سطح پر امیج بہترہورہاہےجس وجہ سےبرٹس ایئرلائن دوبارہ پاکستان کیلئےپروازیں شروع کررہی ہے،فرانس نےپاکستان کیلئےمثبت ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہیں جبکہ جرمنی بھی ایساکرنےپر غور کررہاہے۔انہوں نےکہاکہ حکومت نےیورپ اورامریکہ کےساتھ بھی تعلقات بہترکئےہیں۔

انہوں نےکہاکہ حکومت کی کوششوں سےٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد 2017میں تقریبا گیارہ لاکھ سےبہترہوکر2018میں تقریبا پندرہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ حکومت نےروس کےساتھ 10ارب ڈالر کا آف شورگیس پائپ لائن منصوبہ طےکیاہےجبکہ سعودی عرب کےساتھ بھی آئیل ریفائنری کا منصوبہ طے کیا گیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ حکومت ایس ایم ایز کیلئےسازگارحالات پیدا کرنےکی کوشش کرےگی تاکہ وہ معیشت کی ترقی میں مزید فعال کردارادا کر سکیں۔

اپنےخیالات کا اظہارکرتےہوئےاسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدراحمد حسن مغل نےکہاکہ الیکٹرانک میڈیاعوام کی رائے کو متاثر کرنےمیں اہم کردار کرتاہےتاہم اس پر زیادہ تر سیاسی معاملات کو ہی زیر بحث لایاجاتا ہےلہذا انہوں نےاس بات پر زور دیاکہ حکومت الیکٹرانک میڈیا کےذریعے پاکستان کی کاروباری اور اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے جس سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو بہترفروغ ملے گا۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت متعدد چیلینجزکا سامناہےکیونکہ برآمدات صلاحیت کےمطابق فروغ نہیں پارہی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائرکافی نیچےآگئے ہیں جبکہ روپےکی قدر میں بھی تیزی سےکمی ہوئی ہےلہذا انہوں نےاس بات پرزوردیاکہ حکومت ملک میں کاربار کیلئےسازگارحالات پیدا کرنےپرخصوصی توجہ دےتاکہ صنعت و تجارت کو بہترفروغ ملےجس سےمعیشت بحالی کی طرف گامزن ہو گی۔

احمد حسن مغل نےکہاکہ سی پیک منصوبےکےبارے میں بھی ٹی وی اور ریڈیو پرخصوصی پروگرام منعقد کئےجائیں تاکہ تاجر برادری کو اس منصوبےمیں پائےجانےوالےکاروباری مواقعوں کےبارے میں بہترآگاہی حاصل ہو اوروہ ان سےاستفادہ حاصل کرنےکی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار اور معیشت کو فروغ دینے کیلئے حکومت اپنی میڈیا پالیسی بنائے۔انہوں نےکہا کہ ملک میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے جس سے امن بحال ہو رہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان سیاحت کو فروغ دینےکی عمدہ صلاحیت رکھتاہےلہذا حکومت میڈیاکےذریعےسیاحت کو فروغ دینےکی کوشش کرے کیونکہ سیاحت کےترقی کرنےسےملک سےغربت کم ہوگی اورخوشحالی آئےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.