Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانےکی تجویز

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کاچیرمین بنانےکی تجویزدے دی۔

خیبر پختونخوا کےوزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےپورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کےلیےمقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا اگرمفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سےباہر نکلے، یہ نیا پاکستان ہے اب یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، مرکز کو اس حوالے سے تجویز دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.