Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مفکر پاکستان علامہ اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی: ملک بھر میں آج مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کا 141واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔  اس سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دُنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے، انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی۔ مفکر پاکستان نے شاہین کے تصور اور خودی کے فلسفہ پیش کیا، فرقہ واریت، نظریاتی انتہا پسندی اور نئے اجتماعی گروہوں کی تشکیل جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تقاریری مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جس میں اقبال کے کلام اور ان کی شخصیت پر بحث کی جاتی ہے۔  یاد رہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.