Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے کولگام میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیئے

نوجوانوں کو ضلع کے علاقے یاری پورہ میں کٹہ پورہ کے مقا م پر ہفتے کی شام کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا

سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نےاپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کےدوران ضلع کولگام میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق نوجوانوں کوضلع کےعلاقےیاری پورہ میں کٹہ پورہ کےمقا م پرہفتےکی شام کومحاصرےاور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ نوجوانوں کی شناخت زینت الاسلام اور شکیل احمد ڈارکے طورپرہوئی ہے۔

دریں اثناء نوجوانوںکی شہادت پر علاقے کے لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.