Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشتگردی:مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی کےدوران جعلی مقابلےکی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے نام پر ضلع شوپیاں میں کیگام کے علاقے درمدورا میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور اس دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی پولیس کےحکام نےماورائےقانون قتل عام کی اس تازہ مثال کو چھپانے کےلیےدعویٰ کیاہےکہ چاروں افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔عوام میں بڑھتے اشتعال اور علاقے کی صورت حال کو دنیا بھرمیں ظاہرہونےکے خوف سےحکام نےضلع بھر میں انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بارہ مولا میں اسی طرح کی ایک کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.