Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کا محاصرہ کیا اور اس دوران فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی میں قابض انتظامیہ نے سوپور اور دیگر علاقوں میں پابندیاں لگادی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.