Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران داعش کے2دہشت گرد ہلاک

ملتان۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کےنتیجےمیں داعش کے2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی نےخفیہ اطلاعات کی روشنی میں ملتان کےعلاقےدرانہ ننگانہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانےپرچھاپہ مارا،دہشت گردوں نےخود کو گھیرےمیں پاکرفائرنگ کردی،جوابی کارروائی میں2دہشت گرد ہلاک جبکہ3فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق ہلاک ہونےوالےدہشتگردوں کی شناخت رضوان اورعمران عرف ساقی سےہوئی ہےاوران کاتعلق داعش سے ہے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضےسے9دستی بم، 2 پستول،بھاری نقدی،مذہبی لٹریچر،نقشےاوردیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

جس سےپتہ چلتاہےکہ دہشتگرد ملتان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔ہلاک ہونےوالےدہشت گرد سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کےبیٹےعلی حیدرگیلانی،امریکی شہری وارن وائنسٹائن اورخفیہ ادارے کےافسران کےاغوا و قتل کےعلاوہ سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنےمیں بھی ملوث تھے،لوٹ مارکےدوران تمام سیکیورٹی گارڈز کو قتل کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.