Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھرمیں ہائی ویز اور موٹر ویز کو موبائل ایپ سےمنسلک کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھر میں ہائی ویز اور موٹر ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح آج ہوگا۔

ملک بھرکی موٹر ویز اور ہائی ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہےاوراس حوالے سے وزیر مملکت برائے مواصلات آج موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کریں گے،ملک بھر کی 12000 کلو میٹر شاہراہ کی مکمل تفصیل صرف ایک موبائل ایپ میں ملے گی۔

موبائل ایپلیکیشن کےذریعے موٹر ویز،ہائی ویزاور سی پیک کےروٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی،موٹر وے کھلی ہےیا بند،موسم کیسا ہے،مسافر خود جان سکیں گے،اس کےعلاوہ شاہراہوں کی تعمیرومرمت سےمتعلق شکایات براہ راست پہنچائی جاسکیں گی۔
موبائل ایپ پرمسافروں کوسفری سہولیات اورموٹروے پولیس کی تمام معلومات دستیاب ہوگی،این ایچ اےکےجاری اورمکمل پراجیکٹس کی تفصیلات بھی شامل ہوںگی،اس کےعلاہ ٹول پلازوں اورٹیکس سےمتعلق معلومات بھی مسافروں کی پہنچ میں ہوںگی جب کہ منصوبوں میں گھپلے، خرد برد یا کرپشن کے بارے میں رپورٹ بھی کی جا سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.