Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سبب جمعہ سے ہفتے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ہنزہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ  بگروٹ میں بھی برف پڑنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.