Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں شروع

اسلام آباد: ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں شروع کر دی گئی ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو سے بچاو کی مہم پنجاب کے 12، سندھ کے 36 اور خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے جس میں 21 ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
اس مہم کے لئے 150000 اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے جن میں ایریا انچارج، میڈیکل آفیسرز، موبائل ٹیمز، فکسڈ ٹیم اور ٹرانزٹ ٹیم ممبرز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم رواں ماہ 19 تاریخ کو شروع کی جائے گی، ان اضلاع میں ژوب، قلعہ سیف اللہ، ڈکی، لورالائی، موسیٰ خیل اور بارکھان شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.