Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے مظاہرے ختم، معمولات زندگی بحال

کراچی: حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مذہبی جماعتوں نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا جس کے بعد ملک بھر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی۔

ملک بھر میں سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ تمام بڑے شہروں میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت بھی معمول پر آگئی ہے۔

حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہرے ختم کر دیے گئے جبکہ ملک بھر میں متاثر ہونے والا ٹرین آپریشن بھی معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر بند کی گئی موٹرویز اور قومی شاہراوں کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ موبائل فون سروز بھی بحال کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.