Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک کا سب سےبڑا مسئلہ اورلعنت منی لانڈرنگ ہے،وزیراعظم

سلیکٹڈ کی بات وہ کررہے ہیں جنہوں نےامریکا کو این آراو کیلئےکہا،سپریم کورٹ جس کومجرم کہےوہ پارٹی کاسربراہ کیسےبن سکتاہےوہ جن پر عوام کےپیسےچوری کرنےکا الزام ہے وہ اسمبلی میں تقریرکیسےکرسکتےہیں،اسپیکر صاحب آپ نےبھی انہیں بات کرنےکی اجازت دےدی۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ سلیکٹڈ کی بات وہ کررہے ہیں جنہوں نےامریکا کو این آر او کیلئےکہا۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےوزیراعظم نےکہاکہ شہبازشریف نےدکھ بھری تقریرکی اورالزام ہمارےاوپرڈال دیا،شہباز شریف نےکہاروپیہ گرگیا ہےوہ یہ بھی بتادیتےکہ قیمتیں کیوں گریں؟روپےکی قیمت گرنےکی وجوہات بھی بتادیتے۔

عمران خان نےکہاکہ سپریم کورٹ جس کومجرم کہےوہ پارٹی کاسربراہ کیسےبن سکتاہےوہ جن پر عوام کےپیسےچوری کرنےکا الزام ہے وہ اسمبلی میں تقریرکیسےکرسکتےہیں،اسپیکر صاحب آپ نےبھی انہیں بات کرنےکی اجازت دےدی۔
وزیراعظم نےکہاکہ یہاں کےپاکستانیوں کا10ارب ڈالرباہرپڑاہواہے،یہاں سےپیسا باہرلےجانےکےذمےدارتو یہ لوگ ہیں جبکہ یہ لوگ تاریخی خسارہ چھوڑکرگئےاورہم سنبھال رہےہیں تو اس پرسوال کررہےہیں؟

وزیر اعظم کاکہناتھاکہ ملک کا سب سےبڑا مسئلہ اورلعنت منی لانڈرنگ ہے،منی لانڈرنگ پرپورا کریک ڈاؤن کریںگےاورکوشش ہےنچلےطبقے پرکم سے کم بوجھ پڑے،70فیصد بجلی صارفین کےلئے270ارب کی سبسڈی رکھی ہےجبکہ کسانوں کےلیےایک جامع پیکیج لےکرآرہےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.